25 اکتوبر 2013 - 20:30
شام پر حملہ کرنے کے لئے آنے والے امریکہ کے بحری بیڑے واپسی کے لئے تیار

شام کے دارالحکومت دمشق میں 21 اگست کو دہشت گردوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد شام اور امریکہ کے مابین جنگ کا نقارہ بجنے کے قریب ہی تھا۔لیکن اب بظاہر موجود نہیں ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد اپنا رستہ بدل کر شام کے قرب میں آکر رکنے والا نمیٹز ایک دہشت کی علامت ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شام میں امریکی کاروائی کا امکان کم ہونے کے بعد امریکا نے اپنے اس انتہائی مہنگے طیارہ بردار جہاز” نمیٹز ” کا اپنے اتحادیوں کی تربیت کیلیے استعمال شروع کیا اور اب اس کو شام کے قربی ساحلوں سے واپس بلانے کی تیاری ہے۔امریکی بحریہ اس نوعیت کے دس طیارہ بردار رکھتی ہے جن میں سے ہر ایک کی عمومی قیمت ساڑھے چار ارب ڈالر ہے۔تاہم ان کی مخصوص صلاحیتوں میں اضافے سے قیمت دوگنا تک ہو سکتی ہے۔امریکی بحریہ کے ذرائع کے مطابق اس طاقتور ترین طیارہ بردار کے روز مرہ کے اخراجات بھی غیر معمولی ہیں۔ایک ہفتے کے دوران صرف معمول کے آپریشنز پر 25 ملین ڈالر اخراجات اٹھتے ہیں اور اس پر موجود طیاروں کی جنگی ضروریات کیلیے پرواز بھرنے کے دوران یہ اخراجات ایک ہفتے کے دوران 40 ملین ڈالر ہو جاتے ہیں۔شام میں کسی کارروائی کے بغیر واپس جانے کیلیے کھلے سمندروں میں اترنے کیلیے تیار امریکی ”نمیٹش” کے یہ ورچوِیلز دلچسپ اور معلومات افزا ہیں۔.......

/169